وہاڑی (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں احتیا طی تدابیر ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے، مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے لاروے کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے سب شہریوں کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر پانی کھڑا ہونے سے پھیلتا ہے مکان کی چھتوں پر پڑ ی بے کار اشیائ، ٹوٹے ہوئے گملے، پودوں کی نرسریوں، پانی کی موٹر سے بہنے والے پانی،فریج کی ٹرے، پرانے ٹائروں، ائیر کولرمیں کھڑا پانی،سروس اسٹیشنز، تا لاب اور جو ہڑ ڈینگی مچھر پیدا کرنے کی آما جگاہیں ہیں شہری گھروں کی چھتوں سے بے کا ر اشیاء فوری طور پر تلف کریں گملوں، فریج کی ٹرے سے پانی نکال دیں تاکہ مادہ مچھر انڈے نہ دے سکے۔