لاہور(سپورٹس ڈیسک )مانچسٹر یونائیٹڈ کے سینکڑوں شائقین اولڈ ٹریفورڈ کلب کی گلیزر فیملی کی ملکیت کیخلاف احتجاجی مارچ میں شامل ہوئے۔احتجاج پرامن طور پرکیا گیا جس میں شائقین نے گلیزر فیملی کی ملکیت کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔احتجاج مانچسٹر یونائٹیڈ اور نوروچ کے درمیان فٹبال میچ سے قبل ہوا جس میں یونائیٹڈ کی 3-2 سے فتح اپنے نام کی۔منتظمین یہ بھی چاہتے تھے کہ شائقین پہلے 17 منٹ تک گراؤنڈ سے باہر رہیں تاکہ گلیزرز کی 17 سالہ ملکیت پر احتجاج کیا جا سکے۔ کک آف کے وقت گراؤنڈ میں بہت سی نشستیں خالی تھیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم شائقین کے پرامن طریقے سے اپنی رائے دینے کے حق کا احترام کرتے ہیں اور ہم ان کی باتوں کو سنتے رہیں گے، جس کا مقصد کلب کو وہاں واپس لانے کیلئے مل کر کام کرنا ہے جہاں ہم سب چاہتے ہیں: ٹرافی کیلئے مقابلہ کرناہے ۔