محمد رضوان کاپی سی بی سے سالانہ 1کروڑ 69لاکھ روپے معاوضہ

Apr 17, 2022

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) محمد رضوان اور رشبھ پنت پاکستان اور بھارت کے بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر ہیں جو تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انفرادی کارکردگی کے حوالے سے محمد رضوان کا گراف رشبھ پنت سے کہیں اوپر ہے تاہم اگر دونوں کی سیلری کا موازنہ کیا جائے تو رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل سے محمد رضوان کی نسبت کہیں گنا زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 92 ہزار 352 ڈالر (تقریباً 1کروڑ 69لاکھ روپے) سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے سالانہ 6 لاکھ 56 ہزار 699 ڈالر (تقریباً 12 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔ محمد رضوان کو پی ایس ایل میں 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 11 لاکھ روپے) جبکہ رشبھ پنت کو آئی پی ایل سے 21 لاکھ 33 ہزار ڈالر (تقریباً  39 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔       

مزیدخبریں