فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ ‘ ٹیم کو باہر کردیا گیا

Apr 17, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ پر ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ نیشنل شاہین اور بابل سپورٹس کے درمیان میچ فکسڈ ہوا تھا، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد منتظمین نے ایکشن لیا۔ٹورنامنٹ سیکرٹری ناصر اسماعیل کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں ملوث ٹیم نیشنل شاہین کو سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ بابل سپورٹس پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر تھی۔ناصر اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملوث تھے۔دوسری جانب میچ میں شریک بابل سپورٹس کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ملوث کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔بابل سپورٹس کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاف ٹائم میں کھلاڑیوں نے ملی بھگت سے میچ فکس کیا تھا۔

مزیدخبریں