الیکشن کمیشن تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہا ہے:شیریں مزاری 

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر انسانی حقوق و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری  نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن  تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری  نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن  نے ایک بار پھر پی ٹی آئی مخالف تعصب کا مظاہرہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف پی ٹی آئی کیس کی سماعت پر توجہ مرکوز ہے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کے فارن فنڈنگ کیسز کو بیک وقت سننے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ دبا ئوکہاں سے آرہا ہے، ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ 
شیریں مزاری 

ای پیپر دی نیشن