کویت سٹی (اے پی پی):کویت میں ایک دکان میں بزرگ کو بری طرح مارنے پیٹنے کے جرم میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر بزرگ شہری کو مارنے پیٹنے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کویت کی وزارت داخلہ نے مثال قائم کرنے کے لئے معمر کویتی شہری کے ساتھ دو متاثرین کی جانب سے مقدمہ درج کر کے کویتی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی ، جسے بعد میں مزید قانونی کارروائی کے لئے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجوا دیا گیا ہے۔
کویت؍ گرفتار