سری لنکا کا دیوالیہ ہونا غریب ممالک کے دیوالیہ ہونے کی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے، برطانوی جریدہ

لندن(این این آئی)برطانوی جریدے نے کہاہے کہ سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ممالک کے دیوالیہ ہونے کی جانب پہلا قدم ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بلند شرح سود غریب ممالک کی مالیات کو متاثر کرتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غریب ممالک کے کل قرضوں کا تقریبا ایک تہائی سود پر مشتمل ہے۔ مالیاتی مشکلات اور افراط زر کا دبا حکومتوں کو ختم کرنے کیساتھ معیشت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں بیامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔ امریکا کو بھی اس بار کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 
برطانوی جریدہ

ای پیپر دی نیشن