بھارت میںمسلمانوں، سکھوں سمیت تمام اقلیتیں محفوظ نہیں،امتیاز احمد کاہلوں


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)پاکستان یوتھ اسمبلی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے کہا ہے کہ بھارت میںمسلمانوں، سکھوں سمیت تمام اقلیتیں محفوظ نہیں اور انہیں انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے ظلم و تشدد کا سامنا ہے، بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت کے دور میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں،سکھوں سمیت اقلیتوں کیخلاف حملوں اور نفرت انگیز تقاریر کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں کیونکہ ریاستی سرپرستی میں ہندوتوا طاقتیں تمام مذاہب پر ہندو مذہب کے غلبہ کی کوشش کر رہی ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میںسکھوں کے کئی مقدس مقامات موجود ہیں دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن