قصور+ مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نوید نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی کے رہائشی شبیر احمد نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزمان حسیب، ریحان، ماسٹر احسان، ماسٹر طاہر، وسیم عرف کالو، شہر یار عرف شہری، منیر، خالد، وقاص عرف چٹا، فہیم، ناصر سمیت متعدد افراد نے معمولی جھگڑا کے دوران فائرنگ کر کے میرے بھائی نوید کو شدید زخمی کر دیا،اور دکان سے 75ہزار روپے نقدی بھی نکال لی۔