ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) ہارویسٹر مشین میں دوران کام ہاتھ آجانے کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ واربرٹن روڈ پر واقع کوٹ اکبر میں دوران کام ہارویسٹر مشین میں ہاتھ آجانے کے باعث 40 سالہ مظہر حسین شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122 ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کردیا۔