خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) سردار محسن ڈوگر نے کہا ہے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج پوری قوم سکھ کی نیند سوئی ہے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کسی صورت میں بھی قابل قبول نہ ہے ایسا کرنے والے زمینی حقائق سے نابلد ہیں پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کو مقدم جانا ہے اور اس مقصد کے لیے پاک فوج کے جوان کسی بھی قربانی سے دریغاں نہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھی ہماری قابل فخر فوج کے جوانوں نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔
پاک فوج پر تنقید کسی صورت میں قابل قبول نہیں:سردار محسن ڈوگر
Apr 17, 2022