شہباز شریف کی ایڈمنسٹریشن کے انکے مخالفین بھی قائل ہیں:سیٹھ اشفاق


 خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) سنئیر نائب صدر مسلم لیگ (ن)سیٹھ اشفاق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے اللہ کے فضل سے اب عوام کی امنگوں کی ترجمان حکومت برسر اقتدار ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے میاں شہباز شریف اور انکی ٹیم کی بدولت جلد تحریک انصاف کی حکومت کے پیدا شدہ بحرانوں پر قابو پالیں گے۔میاں شہباز شریف کی ایڈمنسٹریشن کے تو انکے مخالفین بھی قائل ہیں۔عثمان بزدار جیسے نااہل وزیر اعلی نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔تمام محکمے اہل افسران کی سربراہی میں چند ہفتوں میں رزلٹ دینا شروع کر دیں گے۔ تاریکیوں کو ختم کرتے ہوئے اجالوں کا سفر شروع ہونے والا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...