شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ میں مین ہولوں کی تعمیر کے منصوبہ کے ٹینڈروں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اس کے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو کارروائی کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے یہ ہدایت فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ کے رہائشی دو بھائیوں ایم ایس قیصر شہزاد علی اور یاسر شہزاد کی تحریری درخواست پر طلب کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے مین ہولوں کے ٹینڈروں کے روز ٹھیکیداروں سے کہا گیا ٹینڈرز کینسل ہو گئے ہیں مگر بعد ازاں ٹینڈرز ایک کمپنی کو ملی بھگت کر کے دے دیے گئے دریں اثناء تحصیل کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کے بارے میں ڈی سی شیخوپورہ نے رپورٹ طلب کرلی، میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔