شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے رہنمائوں عبدالمناف خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محسن چدھڑ، شہباز حسین اعوا ن نے کہا سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدارکو قربان کرکے اقدارکی بحالی کیلئے جو کردارادا کررہے ہیں وہ نئے پاکستان کی بنیاد ہے عمران خان نے پاکستان کی سیاست کاقبلہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اب عوام پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے کہ وہ غیروںکی غلامی کو قبول کریںگے یا خودداری کیساتھ ایک قوم بن کر دنیا کے نقشے پر زندہ وتابندہ رہیںگے شہباز شریف نے غیر ملکی سازش کے ذریعے اقتدار توحاصل کرلیا مگر وہ 22کروڑ عوام کے دلوںسے ہمیشہ کیلئے اتر گئے ہیں ان لوگوںکی منزل اور مقصد حیات صرف اورصرف اقتدار حاصل کرنا ہے اور اس کیلئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
عمران خان کا کردار نئے پاکستان کی بنیاد ہے: عبدالمناف خان
Apr 17, 2022