وقت کم ‘ چیلنجز بہت زیادہ ہیں عوام  کو جلد خوشحالی ملے گی:تنویر احمد خان 

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی جوائنٹ سیکریٹری چوہدری تنویر احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وقت بہت کم ہے جبکہ چیلنجز بہت زیادہ ہیں تمام تر مشکلات کے باوجود اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن دور نہیں جب شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پسی عوام کے لیے خوشحالی کی نوید لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کے لیے ملک کے آئین اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کو پاؤں تلے روندنے والوں کے جھوٹ کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن