شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ حمزہ شہباز کو سونپ کر نواز لیگ کی قیادت نے اپنی اقتدار پرستی واضح کردی ہے پارٹی میں موجود دیگر رہنمائوں کو اپنا کردار سمجھ لینا چاہئے جو کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں اس نمائشی جماعت کی قیادت کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ یہ اقتدار اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی پارلیمانی تاریخ کا سنہری باب ہے جو ساڑھے تین سال عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل رہی اور ہر سطح پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی، قوم کا وقاربلند کیا اور عوامی امنگوں کی ترجمانی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی اپنی یقینی شکست کے خوف سے اپوزیشن جماعتیں انتخابات کا فوری انعقاد نہیں چاہتیں۔