کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ممبر اور صدر PS-113 ضلع کیماڑی غلام حیدر ڈولی سے اُنکے دفتر PS-113 کے جنرل سیکریٹری عبداللہ نور محمد ، نائب صدر سمیر یوسف زئی، انفارمیشن سیکریٹری ذوالقرنین نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر غلام حیدر ڈولی نے کہا کہ عمران خان صاحب جھوٹ ہمیشہ نہیں رہتا سچائی اپنی جگہ خود بناتی ہے تم تو اتنے کمزور ترین ثابت ہوئے کہ وزارت اعظمی کی کرسی جاتی دیکھ کر بدحواس ہوگئے اور اپنی تمام تر منفی طریقوں اور دھمکیوں دادا گیری پر اُتر آئے ہو۔ نوشتہ دیوار پڑھنے کے باوجود اس حقیقت سے آنکھیں چرائیں کہ تمہارا اقتدار ختم اور تمہارا جانا ٹہرا۔ آج تم شرمندگی اور ذلت سے جس مقام پر ہوش اس حقیقت سے بھی تم بھاگ رہے ہو خدارا عقل کے ناخن لو۔ اصل اقتدار اعلیٰ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا ہے جن پر تم جملے کستے اور مذاق اڑاتے چور ، لٹیرے اور کرپٹ کہتے تھے آج وہ اعلیٰ مقام پر ہیں۔ تمہارے جھوٹے بیانیے اور لیٹر لیک سازش کی بھی دھجیا ںاُڑ گئی اور یہ قوم نے دیکھا ۔DGآئی ایس پی آر کہہ چکے ہیں کہ سابق پرائم منسٹر نے ڈیڈ لاگ میں بلایا تھا اور آپشن بھی وزیر اعظم نے دیئے تھے لیکن اپوزیشن نے انکار کردیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی آپ قوم کے دشمن اور مجرم ہیں جلد عوامی عدالت میں ہونگے تلاشی کیلئے تیار ہوجائو ۔ بھاگ سکو تو بھاگو انجام قریب ہے ۔