شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور انجمن خانہ دار خواتین کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں امداد کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم ڈھلوںنے صدر خانہ دار خواتین مس ناہید چوہدری، منیجر صنعت زار محمد نواز، سوشل ویلفیئر آفیسرزاہد رفیق گجر،آفس سپرنٹنڈنٹ نعیم سندھو، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال مس معظمہ اشفاق، آصف نذیر گل، مبشر احمد ورک، فیاض عباس زیدی، سید خرم شاہ، رانا افتخار، شہزاد حیدر گیلانی، مظہر اعجاز بخاری، صدر آس ویلفیئر فائونڈیشن سید علی معظم رضوی ، راشد دانش انصاری ، عبدالمجید نعیم ، ندیم ادریس و دیگر کے ہمراہ مستحق گھرانوں کی خواتین میں امدادی چیک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ بھی اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے مس آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا کہ مستحقین کی امداد ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کی خاطر سرگرم عمل ہیں ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مستحقین کی انا اور خود اری کا خیال رکھتے ہوئے انکی امداد و بحالی کی خاطر بھرپور اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ بھی خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔
مستحقین کی امداد ہماری اولین ذمہ داری ہے : آمنہ عالم ڈھلوں
Apr 17, 2022