میرپورخاص (بیورورپورٹ) ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفیس حیدرآباد سید ساغرحسین زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مختلف ادارے انصاف فراہم کرنے کے لیئے قائم کئے گئے ہیں جن میں سے عوام کی بھلائی و انصاف کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسب بھی اپنی بہتر خدمات سر انجام دے رہاہے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے ضلع میرپورخاص میں وفاقی حکومتی اداروں کی جانب سے عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں سماعت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنی کوشش کرنی چاہیئے لوگوں کو وفاقی اداروں کی ناانصافی کے خلاف درخواستیں جمع کروا کر انصاف حاصل کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب پاکستان سمیت پورے سندھ کے افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جب کہ وہ تب ہی ممکن ہے جب آپ سے ہونے والی نا انصافی کے خلاف آپ ایک درخواست جمع کرائیں گے تو آپ کو مقررہ و مخصوص سماعتوں کے دنوں میں آپ کو سستا اور جلد انصاف فراہم کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے بتایا کے اس سماعت کے دوران حیسکو میرپورخاص کے خلاف او سی آر کے کیسز تھے جن میں سے 26 افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا۔