لاہور(نامہ نگار)داتا دربار اور پرانی انارکلی سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی رضاکاروں کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔شیرا کوٹ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے،سو فٹ روڈ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی چند روز پرانی گلی سڑی نعش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق نعش کئی روز پرانی ہے اور متوفی نشے کا عادی تھا، جو نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے جبکہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
داتا دربار: پرانی انارکلی‘شیر کوٹ سے 3نامعلوم افرادکی نعشیں برآمد نشے کے عادی تھے:پولیس
Apr 17, 2022