ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے الغازی ٹریکٹرفیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہوںنے فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ سے متعلق کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے فیکٹری انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں موجود صنعتی و غیر صنعتی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق انتظامات کی چیکنگ جاری رہے گی اور سٹاف کو سول ڈیفنس کی تربیت بھی دی جائیگی ۔ دریں اثنا انسٹرکٹر عمران مہدی نے گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول کے طلبہ کو سول ڈیفنس بیسک کورس سے متعلق آگاہی دی ۔