علی پور+علی والی (نامہ نگار)احترام رمضان آڑ ڈیننس کی خلاف ورزیاں متعد د دکاندار گرفتار تفصیل کے مطابق علی پور اور نواحی علاقہ جات میں عوامی شکایت پر اے ایس آئی حنیف نے سیکورٹی انچارچ رانا سمیع کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ریڈ کیا تو شہر میں کھانے پینے کے چھوٹے بڑے ہوٹل اور دوکانیں کھلی تھیں اور عوام دوکانوں پر کافی تعداد میں اکٹھے تھے اور کھلم کھلا احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف کر رہے تھے پولیس تھانہ سٹی نے ایک درجن دوکاندار حضور بخش، ایوب،عمران ،ریاض،تندوری حبیب اللہ،فہیم ولد اللہ ڈتہ وغیرہ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا بعد ازاں رات کے وقت سات ہوٹل مالکان اور دوکانداروں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیئے جبکہ متعدد کو سفارش پر چھوڑ دیا تاجروں نے پسند نا پسند کی کار وائیوں پر شدید احتجاج کرتے ھوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔