اپوزیشن ملک کی ترقی کرتی معیشت کو بریک لگانا چاہتی ہے ، ملک تیمور مسعود 

Apr 17, 2022

 واہ کینٹ (نامہ نگار) اپوزیشن ملک کی ترقی کرتی معیشت کو بریک لگانا چاہتی ہے ۔عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر چڑھا دیا تھا لیکن ملک دشمن قوتوں کو یہ بات پسند نہیں آئی اقتدار آنے جانے والی چیز ہے خدا ہمارے ملک کی خیر کرے ان خیالات کااظہار ایم پی اے ملک تیمور مسعود نے ڈھوک کو کارہ میں بوائز ہائی سکول میں کمروں کی تعمیر کے افتتاح پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلی بار ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرکے امیر اور غریب کی تعلیم کا فرق مٹادیا ۔ تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی میں نے اپنے حلقہ میں پانچ مڈل سکولوں کو ہائی ، پانچ پرائمری سکولوں کو مڈل اور دو سکولوں کو ہائی سے انٹر کیا۔ سکولوں کی تما م ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی اس سے پہلے کسی حکمران کو یہ توفیق نہ ہوئی ۔ 

مزیدخبریں