نجی شعبے میں بڑے کاروباری مرکز کا قیام ترقی کا زینہ ثابت ہو گا،رمیشا جاوید 

کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ کلرسیداں میں نجی شعبے میں بڑے کاروباری مرکز کا قیام اس کی ترقی کا زینہ ثابت ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآروڈ کلرسیداں شہر میں ایک بڑے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چیف افیسر صاحبزادہ عمران اختر،ملک کے معروف کاروباری چوہدری نصیر احمد، چوہدری شفقت محمود،سید سجاد حیدرشاہ،راجہ ظفر محمود،تنویر شیرازی، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد صدیق،اور دیگر نے شرکت کی ۔چوہدری نصیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں ایک بڑے کاروباری مرکز کے قیام کا مقصد یہاں کی ترقی کو نہ صرف تیز تر کرنا ہے بلکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہمارے ہاں تمام ادارے مقامی لوگوں کو ہی ملازمت فراہم کریں ۔چوہدری عثمان خاور نے کہا کہ ہم نے کلر سیداں میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ہے ۔تیمور عادل نے کہا کہ کراچی لاہور فیصل آباد ملتان اور اسلام آباد کی بجائے کلر سیداں کا انتخاب ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا ۔چوہدری عبدالشان نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے 18سٹور ہیں مگر ہم نے کلر سیداں میں عالمی معیار کے عین مطابق اپنا سٹور قائم کیا ہے ،معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔برطانیہ کے معروف بزنس مین راجہ محمد زرین اور کامران حیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...