ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک فلسفے اور  تحریک کا نام ہے ،سردار عرفان اکھوڑی 

Apr 17, 2022

سنجوال کینٹ(نامہ نگار) ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک فلسفے اور تحریک کا نام ہے بھٹو شہید نے آمر اور ڈکٹیٹر کے سامنے سر جھکانے کی بجائے سر کٹا کر اسوہ حسین پر عمل کیا بھٹو شہید  عوام سے محبت کرتے تھے اور عوام کی خاطر تختہ دار پر گئے تھے وہ آج بھی عوام میں مقبول لیڈر اور قائد کی حیثیت میں زندہ ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر  حلقہ پی پی ون اٹک سردار عرفان خان اکھوڑی نے بھٹو شہید کے یوم شہادت پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے   انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالتقار علی بھٹو کی عظمت کا یہ ناقابل تردید ثبوت ہے کہ ان کا 1973 میں دیا گیا آئین آج بھی قوم کا دستور ہے۔ قائد عوام نے عوام کو سوچنے کے لیے شعور دیا اور عوام کو زندہ رہنے کا سکھا گئے سردار عرفان خان نے کہا کہ یہ دن ہمیشہ تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر رہے گا۔

مزیدخبریں