رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رحیم یارخان شہر میں ماحول انتہا درجے تک آلودہ ہوگیا، گزشتہ روز رحیم یارخان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا ، رحیم یارخان میں دھواں اگلتی چمنیاں فضا میں زہر گھول رہی ہیں اور محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے،بھٹہ خشت،فلور ملز،شوگر ملز،ٹیکسٹائل فرمز،رائس ملز،بھٹیوںسے نکلتا دھواں رحیم یارخان کے شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے ماہرین صحت کے مطابق زہریلی فضا سردی اور گرمی دونوں طرح کے موسم میں انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے اس سے سانس کی مختلف بیماریاں آنکھ ناک اور گلے کے امراض پیدا ہورہے ہیں۔
رحیم یارخان ، ماحول دشمنوں کو کھلی چھوٹ ، ماحول انتہائی آلودہ
Apr 17, 2022