چشتیاں( نامہ نگار)نمونیہ جان لیوا بیماری ہے جس کی بنا پر دنیا میں سالانہ 8لاکھ سے زیادہ اموات نمونیہ کی وجہ سے ہوتی ہیں چنانچہ اس بیماری کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کرکے مریض بچوں وبڑوں کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔اس امر کا اظہار یونیسیف پاکستان ہیلتھ آفیسر عثمان غنی نے چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کی زیر نگرانی منعقدہ 18 اپریل تک تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز،ہیلتھ سپروائزرزسے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نمونیہ کے مریضوںکو مناسب اینٹی بائیوٹکس کے استعمال اور آکسیجن تھراپی سے خطرناک بیماری کے حملہ سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیسیف پاکستان کے تعاون سے ضلع کی تمام تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،بہاولنگر،منچن آبادمیں ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم سی ایچ بہاولنگر بھی موجود تھے۔