نئی حکومت نے بھی عوام کا اعتماد اور بھروسہ توڑ دیا: شہری

Apr 17, 2022


  مخدوم رشید( نامہ نگار) مہرشوکت حسین چاون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیڈیل جمہوری صورتحال ہے گیارہ پارٹیوں نے اکھٹے ہو کر عددی اکثریت حاصل کی لیکن غیر فطری اتحاد کا یکجا رہناممکن نہیں انہوں نے کہاکہ عالمی مہنگائی کی ماری عوام نے سوچ رکھا تھا کہ پی ٹی آئی کے جانے کے بعد شاید ن لیگ کی حکومت آئے گی اور اشیاء  خوردونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی لیکن ن لیگ کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے ہی دن دس فیصد تنخواہ بڑھانے کا حکم دیا اور دوسرے دن یو ٹرن لے  لیا۔ پیررحمت حسین شاہ نے کہا کہ اس حکومت نے لوگوں کے اعتماد اور بھروسے کو خوبصورتی سے توڑ دیا سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کی صداقت بارے ابہام پیدا نہیں ہوا بیرونی آقاؤں کے اشارے پر منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیااس موقع پر ،نذیر گجر ،حاجی شاہدخان سدوزوئی، رانا جاویدہمراہ تھے۔

مزیدخبریں