جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر کسانوں کو 85 ہزار بوری باردانہ جاری، 45 ہزار بوری گندم خرید کرلی گئی۔ گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کے انچارج فوڈ انسپکٹر چوہدری عبدالطیف کمبوہ نے بتایا کہ اب تک گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے کسانوں میں منصفانہ طور پر 85 ہزار بوری باردانہ جاری کردیا گیا جبکہ ابتک 45 ہزار بوری گندم فی من سرکاری نرخ 2200 روپے کے حساب سے خریداری کرتے ہوئے سنٹر پر ان لوڈ کرلی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ فوڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر رواں سال 1 لاکھ 50 ہزار روپے خریداری ہدف مقرر کیا گیا جو انشاء اللہ جلد حاصل کرلیا جائے گا۔