منڈا چوک( نامہ نگار) ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ کے چلڈرن وارڈ کی مجموعی حالت زار نا گفتہ بہ، بچوں کے بیڈز پر کھٹمل، والدین پریشان، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی مجموعی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ایم ایس کا ہسپتال پر کنٹرول نہیں ہے، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی مرضی کرنے لگے ہیں۔ چلڈرن وارڈ میں حالات انتہائی دگرگوں ہیں، کئی کئی روز تک بچوں کے بیڈز کی چادریں تبدیل نہیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بیڈز پر کھٹمل ، پسو اور مچھر عام ہیں۔ وارڈ میں بدبو دار ماحول سے داخل بچے اور ان کے والدین مزید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں اور سول سوسائٹی فورم نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ چلڈرن وار ڈ میں ناقص صفائی ‘ بیڈز پر کھٹمل‘ والدین پریشان
Apr 17, 2022