گرلز کالج کرم پور میں 10 سال سے کلاسیں شروع نہ ہو سکیں

Apr 17, 2022


کرم پور ( نامہ نگار ) کرم پور کے شہریوں بشیر احمد فیصل،ڈاکٹر مختیار احمد،مختیار احمد تبسم،ملک ریاض ،رائو ذوالفقار علی معصومی ،میاں عرفان اقبال بورانہ،خلیق احمد ،محمد افضل اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا ب مرکز اور پنجاب میں نئی حکومت آنے والی ہے۔متعلقہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید سے مطالبہ ہے کہ ڈگری کالج خواتین کو فنکشنل کرایا جائے تاکہ ہماری بچیاں دوسرے شہرو ں کے بجائے اپنے شہر میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10سال پہلے نعیم خان بھابھہ کی گرانٹ سے کالج مکمل ہوا تھا مگر اس میں کلاسیں شروع نہ ہو سکیں جس سے کالج سے سامان چوری ہو نا شروع ہو گیا ۔ وائرنگ ،دروازے ،کھڑکیاں ،ٹرانسفارمر اور دیگر لاکھوں روپے کا سامان چوری ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کالج کا سامان ڈگری کالج وہاڑی میں خراب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مرکز اور پنجاب کی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ ڈگری کالج خواتین کو فنکشنل کیا جائے ۔

مزیدخبریں