شہباز شریف کی حکومت مختصر وقت میں عوام کو ڈیلیور کریگی : مشترکہ بیان 


شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو قوم کی بے لوث خدمت کی یہ بات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر سعید احمد قریشی خلیل احمد خلجی ملک محمد یوسف شاہد ملک سید محمود علی رہنما مسلم لیگ ن ملک محمد نواز آرائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انشاللہ متحد اپوزیشن کی نومنتخب حکومت مختصر ٹائم میں عوام کو ڈیلیور کرینگی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف تجربہ کار پارلیمنٹیرینز ہیں گڈ گورننس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں سابقہ نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ڈوبی ہوئی ملکی معیشت کو استحکام ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک کو ایشیا کا سپر پاور ملک بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن