کراچی ( کامر س رپورٹر)7 اپریل کو زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کی روشنی میں اب ایم پی سی کے آئندہ باقاعدہ اجلاس کی تاریخ 23 مئی 2022ء مقرر کی گئی ہے۔ اْس پیشگی ششماہی کیلنڈر کے مطابق بقیہ کیلنڈر سال کے دوران ایم پی سی اجلاسوں کا نظام الاوقات یہ ہوگا ۔ پیر 23 مئی ، جمعرات 7 جولائی ، پیر 22 اگست ، پیر 10 اکتوبر ، جمعہ 25 نومبر ۔ کیلنڈر سال 2023ء کی پہلی ششماہی کے ایم پی سی اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر نومبر 2022ء کے ایم پی سی اجلاس کے موقعے پر جاری کیا جائے گا۔
زری پالیسی کے اجلاسوں کا نیا نظام الاوقات جاری
Apr 17, 2022