ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے مہلک اور غیر مہلک حادثات رونماہونے پر 6افسران و ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔فرسٹ سب ڈویڑن میاں چنوں میں لائن مین مختاراحمد کی دوران ڈیوٹی شہادت پر سابق ایکسین میاں چنوں ڈویژن رئیس احمد خان، فرسٹ سب ڈویڑ ن میاں چنوں کے ایس ڈی او محمد شاکر، لائن سپریٹنڈنٹ محمد کاشف اور لائن سپریٹنڈنٹ مشتاق احمد کو معطل کیاگیاہے جبکہ گلگشت سب ڈویڑن ملتان کے علاقہ میں دوران ڈیوٹی لائن مین،جاوید احمد اور محمد مزمل کے ساتھ پیش آنے والے رونماہونے والے غیر مہلک حادثے میں لائن سپریٹنڈنٹ،محمد ادریس اور لائن سپریٹنڈنٹ،عاطف فراز کو معطل کیاگیاہے۔ تمام افسران و ملازمین کو ریجنل کمپلینٹ سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
معطل
حادثات رونما ہونے پر میپکو کے 6افسر و ملازمین معطل
Apr 17, 2022