میلسی(تحصیل رپور ٹر) ضلع وہاڑی سے تحریک انصاف کے دو ممبران قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے سے ضلع کے چار میں سے دو قومی حلقے خالی ہو گئے محمد اورنگزیب خان کھچی اورچوہدری طاہر اقبال نے پارٹی قائد عمران خان کے حکم پر اپنی نشستوں سے استعفے دیئے دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول کا اعلان کیا ہے جس میں ضلع وہاڑی بھی شامل ہے جہاں جون میں بلدیاتی الیکشن منعقد ہوں گے جبکہ خالی کی جانے والی نشستوں پر بھی 60 روز میں ضمنی الیکشن ہونا لازمی ہے اگر یہ ضمنی الیکشن ہوئے تو یہ بھی جون میں منعقد ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے لیے چلائی جانے والی تحریک بھی مضبوط ہو رہی ہے اس صورتحال میں ضلع وہاڑی کے شہری کنفیوژن کا شکار ہو چکے ہیں کہ آیا یہاں ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن ایک ساتھ منعقد ہوگا یا پھر عام انتخابات کی جانب بات جائے گی تاہم تمام گروپوں نے اس صورتحال کا بغور جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
ضمنی الیکشن متوقع
وہاڑی میں بلدیاتی انتخابات و قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی الیکشن متوقع
Apr 17, 2022