ملتان (نمائندہ نوائے وقت، جنرل رپورٹر) آ ل پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ہفتہ کی چھٹی بند کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بنک ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر بنک ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنک ملازمین صبح 8 بجے سے لیکر رات گئے تک ڈیوٹیاں دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ملازمین کی تنخواہیں کم ہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ان کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بینکوں میں کام کرنے والے اکثر ملازمین دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے ہیں اب وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ہفتہ کی چھٹی بند ہو نے کی وجہ سے بنک ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بینکوں کے ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاجی مظاہرہ