مسیحی برادری آج اپنا سالانہ مذہبی تہوار ایسٹر منارہی ہے

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج اپنا سالانہ مذہبی تہوار ایسٹر منارہی ہے۔ملک بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی سروسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آج(اتوار) اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت عیٰسی علیہ السلام سے بے پناہ محبت اور عقیدت مسلمانوں اور مسیحوں میں قدر مشترک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سےلےکر اس کی ترقی تک ہر مرحلے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں شاندارخدمات سرانجام دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن