اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) غیرملکی طیارہ اسلام آباد ائر پوررٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دوحا سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرایا۔ طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران لینڈ نہ کر سکا۔ سی اے اے اور ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔