کرونا کے 20 نئے کیس: 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک

Apr 17, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)این آئی ایچ نے کہا ہے ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 20کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے3ہزار371ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے20افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.59فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں345 افراد میں سے 7 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہی،راولپنڈی میں111افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اورمثبت کیسز کی شرح 0.90 فیصد رہی ، اسلام آباد میں328میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.61فیصد رہی اور گلگت میں 200ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.50فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں