پاور پلانٹ بند‘ منافع باہر نہیں جا رہا 710 ملین دیئے جائیں: آئی پی پیز

Apr 17, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) آئی پی پیز نے حکومت سے710ملین ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم وزارت خزانہ فوری جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس بند ہونے اور پاور ہائوسز کی مرمتی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث ہمارا منافع بھی بیرون ملک منتقل نہیں ہورہا، ہمارے شئیر ہولڈرز کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے ذریعے رقوم کی بیرون منتقلی نہ ہونا بھی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں