لاہور‘ اوکاڑہ (نامہ نگار) مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک‘ تفصیلات کے مطابق ملزم اکرم خان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے سی آئی اے پولےس باغبانپورہ کے علاقے بھینی روڈ لے جا رہی تھی کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ملزم اکرم خان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناءاوکاڑہ تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں افطاری کے بعد دو ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ رہے تھے۔ اس دوران کسی راہگیر نے قریبی دیہات دو ون آر میں اطلاع کر دی جس پر راہگیروں اور دیہاتیوں نے ڈاکوﺅں کو گھیر لیا۔ ڈاکوﺅں نے نکلنے کے لیے دیہاتیوں پر فائرنگ کی۔ اہل علاقہ کی جوابی فائرنگ سے دو نامعلوم ڈاکو مارے گئے۔