اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر شازیہ مری نے زلمے خلیل زاد کے بیان پر رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کر کے زلمے خلیل زاد نے خود کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح وطن پرست ہیں۔ آصف علی زرداری نے سوات سے دہشت گردوں کو بھگا کر زلمے خلیل زاد کے عزائم کو ناکام بنایا۔ افغانستان میں میں ہونے والی ہر بربادی میں زلمے خلیل کی شکل نظر آتی ہے۔ یہ شخص پاکستانی ریاست پر دہشتگری کو سپانسر کرنے کا الزام بھی لگا چکا ہے۔ زلمے خلیل زاد کس کے تنخواہ دار اور ایجنٹ ہیں یہ بات کسی سے چھپی نہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ تمام راز فاش ہو چکے، عمران نیازی کس کس کا سلیکٹڈ تھا۔
زرداری مخالف بیان‘ زلمے خلیل نے خود کو بے نقاب کرایا: شازیہ مری
Apr 17, 2023