حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی کے ضلعی امیراور امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد یسن انصاری نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے گذشتہ پچہتر برسوں میں ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے اور عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کے بے داغ قیادت ہی ملک کو معاشی بحران اور سیاسی انتشارکی موجودہ حالت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔وہ ضلعی دفتر میں زونل امراء اور برادر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جس سے امان اﷲچٹھہ ، پروفیسر محمد ایوب ، ملک شوکت علی پھلروان اور محمد قاسم تارڑنے بھی خطاب کیا۔