چین نے نیا موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا 

Apr 17, 2023

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے اتوار کی صبح لانگ مارچ-4 بی راکٹ کے ذریعے ایک نیا موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ راکٹ نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 9 بج کر 36 منٹ(بیجنگ وقت ) پر اڑان بھری اور جلد سیٹلائٹ فینگ یون 3 صفر 7 کو طے شدہ میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ موسم کی پیش گوئی، آفات کی روک تھام و تخفیف، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خدمات مہیا کرے گا۔ لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 471 ویں پرواز تھی۔

مزیدخبریں