نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر موجودہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار پہلے ہی کر رکھی تھی اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافے کر رہی جس کی وجہ سے ہر کاروبار تباہی کا شکار ہو رہا ہے حکومت اور اس کے سر پرست بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت بدترین گراوٹ کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر میاں لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں کاروبار چلتے رہیں تو اس کو فوراً پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنا ہو گی تاکہ ملک میں مہنگائی مزید نہ بڑھے انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی معاشی صورتحال پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کاروبار تباہ ہو گئے: میاں لیاقت
Apr 17, 2023