لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں نشے کے عادی والدین نے اپنے 10 ماہ کے بچے کو وحشیانہ تشدد کر کے مار ڈالا جنہیں اب عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین نے اپنے بچے کو دسمبر 2020 میں قتل کیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ہوئی اور اب عدالت نے 30 سالہ سٹیفن بوڈن اور 22 سالہ شینن مارسڈن کو اپنے چھوٹے بچے فنلے بوڈن کے وحشیانہ قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بچے کی موت کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوا بچے کو اس وحشیانہ تشدد کے باعث 57 فریکچر ہوئے اور 71 چوٹیں آئی تھیں۔
وحشیانہ تشدد