حکومت کا عوام پر پٹرول بم حملہ قابل مذمت ہے: خالد عزیز لون

Apr 17, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں امپورٹڈ حکومت کا غریب عوام پر پٹرول بم حملہ قابل مذمت ہے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں 10 روپے مہنگا کرنا افسوسناک ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی، تب پاکستان میں پٹرول صرف 150 روپے لیٹر تھا ۔اب عالمی منڈی میں قیمتیں کافی کم ہے لیکن پاکستان میں قیمت 282 روپے تک جا پہنچی۔ انہوں نیکہا  کہ عمران خان کی مقبولیت سے حکومت خائف ہے انہوں نے عمران خان کو زمان میں بند کر کے کارکنان کو گرفتار کر کے ،ربڑ بلٹ چلا کر بھی دیکھ لیا ہے لیکن ان کے حوصلے نہیں توڑ پائے۔پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اس کے باوجود کئی وفاقی وزرا کہتے ہیں کہ بے شک فنڈ جاری ہو جائے الیکشن نہیں ہونے دیں گے الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن سے بچنے کی آڑ میں ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے لا کھڑا کیا۔۔

مزیدخبریں