حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)زونل مینجر پاسکو مکرم جاوید کا کہنا ہے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں مختلف چیک پوسٹوں پر گندم سے بھرے 33 ٹرک پکڑ کر 8450 بوری گندم قبضہ میں لے کر غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والے9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ اور گندم قبضہ میں لے کر پاسکو سنٹرز پر منتقل کر دی گئی ہے۔