حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے حافظ آباد سے ٹرانسفر ہونے والے سی ای او ایجوکیشن وزیراحمد آغا کو بہترین کارکردگی پر تعریفی لیٹر دیا اور محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے انکی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔محکمہ تعلیم میں فرائض سرانجام دینے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالمجید ڈپٹی ڈی ای او نرگس عارف اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق نذیر کو اعزازی سر ٹیفکیٹس د یئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ کا کہنا تھا کہ وزیر احمد آغا نے بطور سی ای او ایجوکیشن اپنے دور تعیناتی میں ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کی بہتری، درس و تدریس کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور بندسکولوں کو بحال کرنے کے حوالہ سے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں۔ علاوہ ازیں عرصہ دراز سے بند شہر کے قدیم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 کی بحالی کے حوالہ سے کاوش کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری میاں عبدالمجید، ڈپٹی ڈی ای او نرگس عارف اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق نذیر کو بھی اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے۔
وزیر احمد آغا نے بطور سی ای او ایجوکیشن بہترین خدمت سر انجام دیں: عمر فاروق وڑائچ
Apr 17, 2023