قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)اْمیدوار پی پی 54تحریک لبیک پاکستان چوہدری ناصر عنایت وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا مشن ملک میں تحفظ ناموس رسالت کا تحفظ اور نگہبانی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے الحاج شاہد اقبال محمدی سیفی دوچھہ کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان حاجی شاہد اقبال سیفی،محمد یعقوب رضوی،مولانا نصیر ججہ،حافظ سجادرضا قادری،غلام محی الدین ناصر،قاری احمد رضا،رانا طالب حسین،صوفی عاصم،ابوسفیان'اللہ دتہ، کامران بٹ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا عہد ہے اسلام دشمن عناصر کیخلاف ہمیشہ آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وطن دشمن عوام دشمن دین دشمن قوتوں کیخلاف تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ علم جہاد بلند رکھے گی' اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی مملکت خداداد میں نظامکے عملی نفاذ کیلئے ہماری جدوجہد اور کاوشیں ہمیشہ متحرک رہیں گی'تحریک لبیک پاکستان اپنے منشور نظریئے اور مضبوط عزم کیساتھ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رح کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کے قدم سے قدم کندھے سے کندھا ملا کر اپنی پیش رفت بڑھائیں گے۔